The sayings of Hazrat Ali (RA) are a treasure of wisdom and guidance for everyone. His words touch on love, friendship, justice, and morality, offering practical lessons for everyday life. Hazrat Ali Quotes in Urdu are not just words; they are pearls of wisdom that can transform how we see the world. Especially, dosti quotes in Urdu Hazrat Ali beautifully explain the true meaning of friendship. Through beautiful quotes of Hazrat Ali in Urdu, we find inspiration to live with kindness, honesty, and purpose. In this blog, let’s dive into these timeless quotes and see how they can add value to our lives.
Discover Quotes Below
عفت فقر کا زیور ہے اور شکر دولت مندی کی زینت ہے۔
دوستوں کو کھو دینا غریبُ الوطنی ہے۔
ہر اس دوست پر بھروسہ کرو
جو مشکل میں تمہارے کام آیا ہو۔
قناعت وہ سرمایہ ہے جو ختم نہیں ہو سکتا۔
اتنے خشک نہ بنو کہ توڑ دیے جاؤ اور اتنے نرم نہ بنو کہ نچوڑ دیے جاؤ۔
دولت ہو تو پردیس میں بھی دیس ہے اور مفلسی ہو تو دیس میں بھی پردیس۔
لوگ پیار کے لیے ہوتے ہیں اور چیزیں استعمال کے لئے بات تب بگڑتی ہے
جب چیزوں سے پیار کیا جائے اور لوگوں کو استعمال کیا جائے۔
اپنے وہ نہیں ہوتے جو رونے پر آتے ہیں اپنے وہ ہوتے ہیں جو رونے ہی نہیں دیتے۔
دوستی اور محبت ان سے کرو جو نبھانا جانتے ہوں نفرت ان سے کرو
جو بھلانا نہ جانتے ہوں اور غصہ ان سے کرو جو مٹانا جانتے ہوں۔
عقل جیسی کوئی دولت نہیں اور جہالت جیسی کوئی غربت نہیں۔
جب تک تمہارے نصیب یاور ہیں تمہارے عیب ڈھکے ہوئے ہیں۔
اگر میری زندگی میں دُکھ نہ ہوتے تو میں اپنے رب کے ساتھ دُعا کا رشتہ کیسے نبھاتا۔
یہ انصاف نہیں ہے کہ صرف ظن و گمان پر اعتماد کرتے ہوئے فیصلہ کیا جائے۔
صبر اِک ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو گرنے نہیں دیتی
نہ کسی کے قدموں میں نہ کسی کی نظروں سے۔
تکلیف سے چشم پوشی کرو ورنہ کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔
ہمیشہ منفرد کردار رکھو جیسے نمک اس کی موجودگی محسوس نہیں ہوتی
مگر اس کی غیر موجودگی تمام چیزوں کو بے ذائقہ بنا دیتی ہے۔